ٹرمپ کا دورہ عرب

سرزمین عرب کے مسند شاہی پر براجمان بدمست عرب تو معمولی سی غیرت و حمیت سے بھی گئے گزرے ہیں۔ طاغوت اکبر (ٹرمپ) کا دورہ اور عرب بدمست حکمرانوں کا اپنی خواتین کو انکے سامنے نچوانا، قومی خزانوں کو اس پر بےدریغ لٹانا، ٹرمپ جیسے طاغوت اکبر کو اربوں روپے کی تحفے دینا، اور اسکے خاطر مسجد کو بند کرنا، جبکہ ان بدمست عرب حکمرانوں کے بغل میں اس امریکہ اور ٹرمپ کے آشیرباد میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے، انکو بےرحمی سے قتل کرڈالا، اب انھیں بھوک و قحط کے ذریعے قتل کیا جارہا ہے، صرف ٹرمپ کے اس دورہ کے بعد 250 سے زیادہ فلسطینی شہید کیے گئے جن میں زیادہ بچے اور خواتین ہیں، اور عرب حکمران ان غیر مسلموں کے آگے جھک رہے ہیں۔ عرب کے بدمست حکمرانوں نے تو غزہ اور فلسطین کے مدد کے لیے ایک ارب روپے بھی نہیں بھیجے البتہ انکے قاتل ٹرمپ کو اربوں روپے کا جہاز تحفے میں پیش کردیا۔ دستیاب معلومات کے مطابق یہ فعل تو مہمان نوازی یا ترقی وغیرہ نہیں البتہ صریح بےغیرتی، بےضمیری اور بے حسی ضرور ہے۔

ایک طرف اس عرب نسل کے ایک قوم کی نسل کشی اور دوسری طرف انکے بھائیوں کا اسکے قاتل کو تحائف سے نوازنا! اف خدایا! کس بے بسی اور بے حسی کے عالم میں جی رہے ہیں۔

ظالموں! کم از کم اس قاتل و طاغوت اکبر کے خاطر مسجد کا دروازہ بند تو نہ کرتے! تمھیں معلوم نہیں شاید کہ تم نے اس فعل کے ذریعے خدا کی کس غیظ و غضب کی طرف دعوت دی ہے!




حیدرعلی صدیقی

مسلم / پاکستانی / لکھاری

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی