جنم دن کے محبت نامے

آج میرے جنم دن پر کئی دوستوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا، پیغامات بھیجے، میرے لیے تمام دوست اور انکی دعائیں اور پیغامات قابل قدر ہیں، تاہم تین دوستوں نے مجھے ایسے پیغامات بھیجے جو مجھے بےحد پسند آئے، جو میرے لیے جنم دن کے پیغامات سے بڑھ کر ہیں۔ وہی تین پیغامات آپ دوستوں کے ساتھ شریک کرنا چاہوں گا۔


٭~پہلا پیغام ہے عزیزم ڈاکٹر رضوان وزیر جانشاہی کا:

"میں اپنے عزیز و قابل صدہا احترامات، دل و احساس کی ڈھرکنوں سے، نیک تمناؤں کے ساتھ اپنے محترم، صاحب قلم و چراغ، قلم و سطور کی نعمتوں سے مالامال عزیزی حیدرعلی صدیقی صاحب کو جنم دن بہت مبارک ہو، اور اللہ تعالیٰ زندگی کی پرپیچ راہوں میں ہمیشہ مؤید و معین رہے۔ الہی آمین۔

آپ کے ذیل شعر پر میں مولانا آزاد کا یہ ارشاد ضرور اس مناسبت سے پیش کروں کہ:

"راحت و الم کا احساس ہمیں باہر سے لاکر کوئی نہیں دے دیا کرتا، یہ خود ہمارا ہی احساس ہے جو کبھی زخم لگاتا ہے اور کبھی مرہم بن جاتا ہے۔ طلب و سعی کی زندگی بجائے خود زندگی کی سب بڑی "لذت" ہے بشرطیکہ کسی مطلوب کی راہ میں ہو۔ یہاں زندگی کا مزہ انھی کو مل سکتا ہے جو اس کی شرینیوں کے ساتھ اس کی تلخیوں کے بھی گھونٹ لیتے رہتے ہیں"۔ (مولانا ابوالکلام آزاد)


جنم اور جنم بھومی کےلیے ایک شعر آپ کی خدمت کرتا چلوں!؎


سرِ راہ کچھ بھی کہا نہیں، کبھی اس کے گھر میں گیا نہیں!

میں جنم جنم سے اسی کا ہوں، اسے آج تک یہ پتہ نہیں!


جنم دن مبارک"


Haider Ali Siddiqui


٭~دوسرا پیغام ایک بہن کے طرف سے:

"تمہارے چہرے پر جو سجے ہیں

وہ پھول خوشیوں کے یوں ہی تازہ رہیں ابد تک

حیات نو میں وہ رنگ بھر دیں

کہ آنے والا ہر لمحہ 

نئی امنگوں کا ترجمان ہو 

نئی بہاروں کی داستان ہو

وہ داستان جس کو پڑھ کر دل میں

محبتوں کا، مسرتوں کا یقیں ہو پیدا

میری دعا ہے

تمہاری آنکھوں کے سارے سپنے

مثال سورج نمایاں ہو کر

تمہاری دنیا جگمگائیں

مثال ماہتاب اور انجم

تمہاری ہستی کو سجائیں


جنم دن مبارک ہو"


٭~تیسرا پیغام برادرم محمد عمر فاروق کے طرف سے:

"✨🎉⁦🎗️⁩جنم دن مبارک بھائی🥳🎉🎂✨

رفعتیں اور بلندی بھی تجھ پہ ناز کریں

تیری یہ عمر خدا اور بھی دراز کرے۔ آمین۔

Happy Birthday🎉

میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ پاک آپکی عمر دراز فرمائے، اللّہ پاک آپکے مال جان عزت میں مزید ترقیاں عطا فرمائے۔ اللہ پاک آپکوں دن دگنی رات چوگنی ترقی نصیب فرمائے۔ آمین یا رب العالمین"۔


٭٭٭یہ جنم دن دوستوں نے محبت کا ایک خوبصورت یادگار بنا دیا۔ انکے محبت بھرے پیغامات نے میرے دل کو خوشیوں سے لبریز کردیا۔ انھوں نے ساتھ ہونے کا احساس دلایا۔ ان تمام دوستوں کی نیک تمنائیں اور پیغامات میرے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ میں انکی محبت کا مقروض ہوں۔


✍️حیدرعلی صدّیقی

اتوار، 5 جنوری 2025ء

حیدرعلی صدیقی

مسلم / پاکستانی / لکھاری

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی