ہمارے بارے میں-About Us


نام حیدرعلی صدّیقی، تعلق وطن عزیز پاکستان کی جنت نظیر وادی” دردیال، تحصیل کبل، ضلع سوات“ سے ہے۔ پیدائش: 5 جنوری 2000ء، اور زندگی کا سفر اب تک لفظوں کے سہارے طے ہو رہا ہے۔ میں ایک طالب علم ہوں، لیکن صرف کتابوں کا نہیں! زندگی، احساس اور سچائی کا بھی۔ اور ساتھ ہی ایک لکھاری بھی ہوں۔ ایسا لکھاری جسے سوچنے اور لکھنے کی صلاحیت الحمدللہ خوب ملی ہے، مگر بولنے کی ہمت بہت کم ہے، مگر قلم کو اپنی آواز اور الفاظ کو زبان بنا چکا ہے۔ میرے لیے تحریر صرف شوق نہیں، ایک ”ذمہ داری“ ہے۔ ضمیر جب چیخے، قلم جب کانپے، اور دل جب بوجھل ہو، تو کاغذ پر لفظ بن کر وہ سب کچھ لکھ دینا ہی میری آزادی ہے۔ تحریر کا سفر روزنامہ "چاند" سوات اور "باغی ٹی وی" جیسے پلیٹ فارمز سے وابستہ ہو کر جاری ہے، جہاں میں بطور کالم نگار منسلک ہوں، اور اپنی سوچ قارئین تک پہنچا رہا ہوں۔ یہ بلاگ "حیدر نامہ" میرا ذاتی پلیٹ فارم ہے، اسکا کسی ادارے، تنظیم یا فرد سے کوئی تعلق نہیں۔ یہاں جو کچھ ہے، وہ صرف میرا ہے، میرا قلم بولتا ہے، میرا احساس لکھتا ہے، اور میرا ضمیر گواہی دیتا ہے۔ یہاں میری سوچ ہے، میرے لفظوں کا عکس ہے۔ میں ایک مسلمان، محبِ وطن پاکستانی ہوں اور سوشل میڈیا کو اپنی ضمیر کی آواز کے طور پر استعمال کرتا ہوں۔   یہ بلاگ میرا منبر ہے، میرا آئینہ ہے، اور کبھی کبھار میرا گریہ بھی…  اگر آپ سچ، سادگی اور سوچ کے قائل ہیں، تو آپ ”حیدر نامہ“ میں اجنبی نہیں۔ رابطے کے لیے "رابطہ صفحہ" موجود ہے۔ خوش آمدید❤️

ایک تبصرہ شائع کریں