اگر کوئی لکھاری آپ سے پیار کرتا ہے!

 اگر کوئی لکھاری آپ سے محبت کرتا ہے تو آپ کو سمجھ لینا چاہیے کہ آپ دنیا کے خوش نصیب لوگوں میں سے ہیں، کیونکہ پھر آپ صرف ایک عام انسان نہیں رہتے، بلکہ آپ اس لکھاری کی کسی کہانی، کسی نظم، کسی تحریر اور صفحے میں الفاظوں کی چاشنی کی بیچ ہمیشہ کے لیے زندہ ہوجاتے ہیں۔ الفاظ کے قالب میں ڈھل جانے کے بعد آپ کا وجود وقت اور زمانے کی قید سے آزاد ہو جاتا ہے۔ چاہے زمانے بدل جائیں، لوگ بدل جائیں، حالات بدل جائیں، لیکن لکھاری کی تحریروں میں آپ ہمیشہ سانس لیتے رہیں گے۔ اگر محبت الفاظ میں اتر آئے، تو وہ نہ صرف امر ہو جاتی ہے، بلکہ جس کسی سے کی جائے، اسے بھی فانی دنیا سے نکال کر ایک دائمی مقام عطا کر دیتی ہے۔



حیدرعلی صدیقی

مسلم / پاکستانی / لکھاری

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی