ذرا ہوشیار

زیر نظر تصویر میں دکھنے والا پیج بظاہر اسلام کا لگتا ہے، اور تقابل مذہبی ایشو پر بحث کرنے کو اپنا مقصد ٹہراتے ہیں۔ لیکن ایسا نہیں، انکا مقصد اصلی عیسائیت کی پرچار ہے۔ اور میڈیا کی ذریعے سیدھے سادے مسلمانوں کو اعمال و رسالت محمدیﷺ اور اسلام سے برگشتہ کرتے ہیں۔ مجھے کچھ عرصے سے یہ پیج باربار سامنے آتا ہے شاید آپ کو بھی آتا ہو، مختلف کتابیں دکھاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اپنا واٹس ایپ نمبر بھیج دیں اور یہ کتاب پی ڈی ایپ فائل میں فری حاصل کریں۔ بظاہر انکے کتابیں اسلامی دکھتے ہیں لیکن ہیں عیسائیت کے۔ اور ہمارے نوجوان بغیر سوچے سمجھے کتابیں حاصل کرنے کیلئے اپنا نمبر انباکس یا کمنٹ کرتے ہیں۔ 

نعوذباللہ ہم سیّدنا عیسیٰؑ کے رسالت کے منکر نہیں اور نہ یہ ایک مسلمان کا ایمان ہے کہ وہ حضوراکرمﷺ کو مانتا ہو لیکن عیسیٰؑ کے رسالت کا انکار کرے، مسلمان ہونے کیلئے تمام انبیاءؑ پر بلاتفریق ایمان لانا لازم ہے۔ جس طرح ہم حضوراکرمﷺ پر ایمان رکھتے ہیں اسی طرح حضرت عیسیٰ ؑ پر بھی رکھتے ہیں۔ لیکن حضوراکرمﷺ کے آمد سے تمام ادیان سابقہ منسوخ ہیں مسلمان ہونے کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ اسلام ہے۔ 

بلاشبہ آپ عیسائیت کے کتابیں معلومات حاصل کرنے کیلئے دیکھے لیکن کہیں ایسا نہ ہو کہ معلومات کے آڑ میں ایمان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ 

اس پیج کے ٹائم لائن پر اسلام کے حق میں کوئی ترغیب نہیں تمام تر مواد عیسائیت کے تبلیغ و ترغیب میں ہیں۔ 

ہمارے مسلم بھائی جنکو کتابیں پڑھنے کا شوق ہے اور ہونا بھی چاہئے لیکن تھوڑا اپنے مذہب اسلام کا بھی مطالعہ کرے تاکہ آپ غیروں کے ہاتھوں گمراہ نہ ہوجائے۔

 

اسلئے اس پیج سے خود بھی بچیں اور دوسرے مسلمان بھائیوں کو بھی بچائیں۔ اور جتنا ہوسکے اس پیغام کو پھیلائیں تاکہ کسی مسلمان بھائی کے ایمان ان لوگوں کے ہاتھوں متزلزل نہ ہوجائے۔

💞والسلام💞

✍🏻حیدرعلی صدّیقی



حیدرعلی صدیقی

مسلم / پاکستانی / لکھاری

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی