![]() |
Abdul Ghaffar Khan (Bacha Khan) |
الجزیرہ نے برصغیر کے عظیم سیاستدان اور خدائی خدمت گار، خان عبد الغفار خان (باچا خان بابا) کے حوالے سے ایک دستاویزی فلم جاری کی ہے۔ اس سے پہلے ایک انڈین چینل نے بھی باچا خان بابا کے زندگی پر ایک ڈاکومنٹری جاری کی تھی۔ ان دونوں میں باچا خان کی شخصیت، زندگی کے مختلف گوشوں، آزادی کےلیے جدوجہد اور فرنگی سامراج کے خلاف انکی مزاحمت و کردار پر گفتگو کی گئی ہے۔ انکے آزاد تعلیمی اداروں کے قیام اور امن و امان اور خدمت انسانیت کےلیے انکی اعلی خدمات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
گاندھی جی کے نظریہ عدم تشدد کے حامی ہونے کے وجہ سے پاکستان میں ہمیشہ آپ کو شک کی نظر سے دیکھا گیا۔ پاکستان کی کھل کر حمایت و وفاداری کے باوجود کچھ شر پسند عناصر کا شک یا بالفاظ دیگر دشمنی ختم نہیں ہوئی۔ اور اس وجہ سے آپکو کئی سال قید و بند کی صعوبتوں سمیت جلا وطنی کو برداشت کرنا پڑا۔
لیکن خیر! سر دست بات یہ ہے کہ ایک قطری نیوز ایجنسی الجزیرہ اور ایک ہندوستانی چینل کو باچاخان کی زندگی اور خدمات نظر آتی ہیں اور اسکے اعتراف کے ساتھ اسے باقی دنیا تک بھی پہنچاتے ہیں۔ لیکن باچاخان بابا کے گن گانے والے نونہالوں کی اس بارے میں کوئی سرگرمی ہی نہیں کہ وہ باچاخان بابا کی شخصیت و خدمات سے باقی دنیا کو باخبر کرسکے، سوائے اسکے کہ انھوں نے باچاخان کو بھی اپنی قوم پرستی والے ایجنڈے کے بھینٹ چڑھا کر انکی شخصیت کی پہلوؤں کو محدود کردیا۔ جبکہ باچاخان کو ایک مخصوص قوم کے رہنماء کے بجائے ایک عظیم مفکر و سیاست دان کے نظر سے دیکھنے اور اپنانے کی ضرورت ہے۔
☜الجزیرہ اور ہندوستانی چینل کے ویڈیوز کے لنکس:
الجزیرہ: لنک
انڈین چینل: لنک