InPage |
کانسپٹ سافٹ ویئر پرائیویٹ لمیٹڈ (انڈیا) نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں موبائل آلات کےلیے اِن پیج (InPage) موبائل ایپ جاری کیا ہے۔ دائیں سے بائیں زبانوں (اردو، عربی، پشتو، پنجابی، سندھی، بلوچی اور فارسی) کےلیے دنیا کی نمبر ایک ایپ ہے، خاص طور پر اردو لکھاریوں اور اردو سے محبت کرنے والوں کےلیے یہ ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ اس ایپ کے چند نمایاں خصوصیات یہ ہیں:
1: دو لسانی ایپ (اردو اور انگریزی)۔
2: نستعلیق اور نسخ فونٹ سپورٹ کے ساتھ۔
3: رسم الخط (فونٹ) کا سائز بڑھانے اور کم کرنے کی صلاحیت۔
4: متن کی مختلف زاویوں سے برابری کی سہولت۔
5: آئی پیڈ، آئی فون، اور اینڈرائیڈ تمام آلات پر استعمال کرنے کا قابل۔
6: ایک زبردست خصوصیت یہ ہے کہ اس ایپ کے ذریعے بنائی گئی فائل کو آپ اِن پیج کے معیاری ورژن لیپ ٹاپ/کمپیوٹر وغیرہ میں بھی کھول سکتے ہیں اور ترمیم کرسکتے ہیں۔
7: یہ ایپ مفت ہے اور گوگل پلے اسٹور اور ایپ اسٹور پر ڈاؤن لوڈ کےلیے دستیاب ہے۔
8: اس ایپ کو آپ گوگل یا فیس بک کے ذریعے سائن ان کرکے شروع کرسکتے ہیں۔
۔۔۔۔ یہ ایک زبردست ایپ ہے اور اسکے بنانے کےلیے محنت کرنے پر کانسپٹ سافٹ ویئر پرائیویٹ لمیٹڈ (انڈیا) داد و تحسین کے لائق ہے۔
تو چلیے! ان پیج ایپ کو انسٹال کرلیجیے اور اپنی اردو بہتر بنائیے!
اینڈرائیڈ فون پر انسٹال کرنے کا لنک: یہاں کلک کریں!
ایپل سٹور سے انسٹال کرنے کا لنک: یہاں کلک کریں!