یہ بات انسان کی فطرت و جبلت میں ہے کہ شاہراہِ زندگی پر وہ کسی دوسرے انسان سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا، یعنی کسی انسان سے متاثر ہونا انسان کی فطرت میں شامل ہے۔ مجھے بھی زندگی کی جولان گاہ میں بہت سی ایسی شخصیات سے واسطہ پڑا جن سے میں متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکا۔ لیکن یہ بات بھی تھی کہ وہ زیادہ دیر تک میرے احساسات کےلیے متاثر کن ثابت نہیں ہوئے، اور کچھ عرصہ بعد وہ مجھے عام انسانوں کی طرح نظر آئے۔ لیکن زندگی کی شاہراہ پر مجھے ایک ایسی شخصیت سے بھی آشنائی ہوئی کہ اسکے آشنائی کے بعد دنیا کی آشنائیاں ہیچ ثابت ہوئیں۔ اور یہ شخصیت کوئی اور نہیں بلکہ امام الہند مولانا ابوالکلام آزادؒ ہی ہیں، جسے میں پیار سے "مرشد آزاد جی" کہتا اور لکھتا ہوں۔
![]() |
Maulana Abulkalam Azad |
مرشد آزاد جیؒ جو ایک جامع شخصیت تھی، اور ان کی جامعیت کے ساتھ انکی انفرادیت بھی مخفی نہیں تھی۔ آزاد جیؒ کا ہر حرف اور ہر لفظ میرے دل و دماغ کےلیے راہنماء ثابت ہوا، اور میں نے محسوس کیا کہ آپ میرے ان احساسات کی ترجمانی کررہے ہیں جن کو میں الفاظ کا پیراہن پہنا نہیں سکتا۔ پہلے تو نام سن لیا، پھر جو تصویر دیکھا تو چہرے پر انتہاء کی سنجیدگی، حقیقت پسندی، لیاقت، قابلیت، بصیرت اور استعداد کے آثار نمایاں تھے۔ مجھے احساس ہوا کہ وہی راہنماء جس کی تلاش میں میری روح عالم ارواح سے سرگرداں تھی، جس کی ضرورت مجھے ازل سے تھی، اور اس راہ میں نہ جانے کتنے چہرے دیکھ لی لیکن میرے بھٹکے ہوئے روح کو ایک بھی چہرہ راس نہیں آیا۔ میرے متلاشی روح کا وہی راہنماء یہی ہیں۔ اور پھر مرشد آزاد جیؒ سے میری محبت اور عقیدت کا سفر شروع ہوا، اور اس راہ میں جتنی بھی ترقی کرتا گیا محبت و عقیدت کا رشتہ بڑھتا گیا۔ اب تو حالت یہ ہے کہ مرشد آزاد جیؒ کو جتنا دیکھتا ہوں، جتنا پڑھتا ہوں، جتنا انکے بارے میں سنتا پڑھتا ہوں تو میرے محبت و عقیدت میں مزید افزائش آتی ہے۔ علم و ادب، فلسفہ، صحافت، تفسیر، تاریخ غرض ہر میدان علم میں ان کی تعمق اور گہرائی دیکھتا ہوں تو ایک لمحہ کےلیے فکر کی وادیوں میں حیران گھومتا چلا جاتا ہوں اور انگشت بدنداں ہوتا ہوں کہ میرے مولا! یہ کیسی شخصیت ہے۔ لیکن پھر مجھے خوشی ہوتی ہے کہ زہے نصیب کہ ایسے انسان سے میری محبت و عقیدت ہے۔
کیا لوگ تھے جو راہِ جہاں سے گزرے
دل چاہتا ہے کہ نقش قدم چومتے چلے
✍️حیدرعلی صدیقی
1 جنوری 2024ء
ماشاءاللہ، بہت ہی زبردست اور دلچسپ۔
جواب دیںحذف کریںشکریہ بھائی جان
حذف کریں